• info@aawaz.com

!آواز میں خوش آمدید

آواز – پانچ سال (2012-2017) کی مدت پر محیط پروگرام ہے جس کے لیے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کی وساطت سےیوکے ایڈ نے چونتیس اعشاریہ صفر پانچ ملین برطانوی پاؤنڈ کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ آواز اور جواب دہی پروگرام نے پاکستان میں ایسےجمہوری نظام کے استحکام کا عزم کیاہے جو تحمل اور رواداری پر استوار ہواور عوام کوشمولیت کے وسیع تر مواقع فراہم کرسکے۔اس عزم کی تکمیل کے لیےایک جانب آواز اور جواب دہی پروگرام، ان باہمت عورتوں اور مردوں کے ساتھ کام کررہا ہے ہے جو اپنے شہری حقوق کے حصول کےلیے شب و روزجدوجہد میں مصروف ہیں۔تو دوسری طرف یہ پروگرام ایسی سول سوسائٹی تنظیموں کوبھی مہمیز دے رہا ہے جونظر انداز شدہ طبقوں کی نمائندگی اور ترجمانی کررہی ہیں، تاکہ شہری حقوق کی فراہمی کے ان تمام وعدوں کو حقیقت میں بدلا جاسکے جوریاست نےعوام سےکیے ہیں۔اس پروگرام میں جمہوریت کو ‘صنف’ کی نظر سے دیکھا گیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ خواتین کو سیاسی طور پر مزید مستحکم کیا جائے؛ ان کمیونیٹیز میں تنازعات کا تصفیہ کیا جائے جن کے ساتھ یہ پروگرام کام کرے گا ؛ اور فعال عوامی شراکت کے ذریعےتعلیم و صحت کے شعبے میں سرکاری خدمات کو بہتر بنایا جائے ۔ اس پروگرام کےعمومی نظم ونسق کی ذمے داری ڈیویلپمنٹ آلٹرنیٹوز انکارپوریٹڈ (ڈی اے آئی) نےسنبھالی ہے جبکہ عملی نفاذ کے لیےپاکستان کی چار مستند تنظیموں کا ایک کنسورشیم اشتراک کررہا ہے جس میں عورت فاؤنڈیشن، ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ، ادارہ استحکام شرکتی ترقی (ایس پی او)اور سنگی ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ یہ تنظیمیں عوام کے ساتھ براہ راست کام کریں گی۔آواز پروگرام کے تحت، باخبر سماجی تال میل کے ذریعےپالیسی امور پراثرات مرتب کرنے کےلیے،‘پائیدار پالیسی ترقیاتی ادارہ’ (ایس ڈی پی آئی) میں \\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\'پالیسی، جائزے، نتائج اور تحقیق\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\' (PARR) کا شعبہ قائم کیا گیا ہے جہاں تمام متعلقہ موضوعات کے بارے میں معلومات کے فروغ اور شواہد کے حصول پر خاص توجہ دی جاتی ہے ۔یہ دونوں کنسورشیم آواز کے اہداف کے حصول کے لیے سول سوسائٹی تنظیموں، حقوق کے علم بردار نیٹ ورکس، مزدور تنظیموں، علمی اداروں، پیشہ ورانہ تنظیموں، معاون سرکاری اداروں، ذرائع ابلاغ اور نجی شعبے کوکلیدی اہمیت کی حامل عملی اور مالی معاونت فراہم کررہے ہیں۔ 2012 تا 2017 ء کے دوران، آواز پروگرام پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے 45 اضلاع کے کم از کم چار ہزار پانچ سو سے زائد دیہاتوں اور شہری آبادیوں میں خدمات سرانجام دے گا۔ تاہم PARR کے شعبے میں ہونے والی خدمات کا دائرہ کار پورے ملک پر محیط ہے جن کی بدولت آواز کے فکری اور عملی کام کو بنیاد بنا کرموثر پالیسی سازی کی کوششیں کی جائیں گی۔

تصاویر گیلری

 

ویڈیو گیلری

 

آواز کے مقامات

Press Esc to close

AAWAZ is a DFID-funded, five-year Voice and Accountability programme to strengthen civil Society

Send a Message

verification code

Contact us

AAWAZ
56 G, 3rd Floor, Beverly Centre, Blue Area, Islamabad, Pakistan
P: +92 51 831 1891 - 4,
F: +92 51 874 0177
E: info@aawaz.org.pk
W: www.aawaz.org.pk

© 2014, Allright reserved by AAWAZ.
My web solution