• info@aawaz.com

ہمارے بارے میں

آواز اور جواب دہی پروگرام – ایسےمستحکم، خوش حال اور جمہوری پاکستان کو ممکن بنانے کے لیے کام کررہا ہے،جہاں پائے دار اور مہذب بنیادوں پر استوار معاشرے میں ہر فرد کو بنیادی حقوق حاصل ہوں اور سب باشندوں کے لیے اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔توقع ہے کہ 2017ء میں اس پروگرام کی کامیاب تکمیل کے بعد ، پاکستان میں عوام کو جمہوری عمل میں شمولیت کے پہلے سے بہترمواقع دستیاب ہوں گے اور وہ آزادی اظہار کے ساتھ ساتھ جواب دہی کے حق کو بھی أزادانہ طور پر استعمال کرسکیں گے۔ پانچ سال کی مدت پر محیط اس پروگرام کے لیے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کی وساطت سےیوکے ایڈ نے مالی معاونت فراہم کی ہے۔ اس پروگرام کےعمومی نظم ونسق کی ذمے داری ڈیویلپمنٹ آلٹرنیٹوز انکارپوریٹڈ (ڈی اے آئی) نےسنبھالی ہے جبکہ پاکستان کی پانچ مستند تنظیمیں مشترکہ طور پر اس پر عمل درآمد کررہی ہیں جن میں عورت فاؤنڈیشن، ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ، ادارہ استحکام شرکتی ترقی (ایس پی او) اور سنگی ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ اس پروگرام کے چار اہداف ہیں۔ • پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایسے معاشرے کا قیام جہاں خواتین کے لیے سیاست اور روزمرہ زندگی کے دیگر شعبوں میں باحفاظت شمولیت ممکن ہو۔ • پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایسے ماحول کو فروغ ملے جہاں عوام تنازعات کا پرامن تصفیہ اور مسائل کا حل مل جُل کرتلاش کرسکیں۔ • پنجاب اور خیبر پختونخوا میں خواتین اور دیگر نظرانداز شدہ طبقے اپنے لیے سہولتوں کا تقاضا زیادہ بہتر طور پر کرسکیں۔ • ایسے شواہد اور جائزے حاصل کیے جائیں جو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت اور فیصلہ سازوں تک پہنچائے جاسکیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پینتالیس اضلاع کے سات ہزار سے زائد دیہاتوں میں اس پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وفاقی، صوبائی اور مقامی سطحوں پر سول سوسائٹی اور حکومتوں کے ساتھ بھی مل کر کام کرے گا تاکہ سرکاری اور سماجی احتساب کے ذریعےسرکاری نظاموں میں اصلاحات کو ممکن بنایا جاسکے۔ پروگرام کے اولین تین حصوں کے لیے عورت فاؤنڈیشن، ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان، سنگی فاؤنڈیشن اور ایس پی اومل کرسرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔ ان تینوں سرگرمیوں کا تعلق اس امر سے ہے کہ خواتین اور دیگر نظرانداز شدہ طبقےروزمرہ زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپور فعال کردار ادا کرسکیں۔ نیز وہ سیاسی سرگرمیوں اورفیصلہ سازی کے مراحل میں نہ صرف شمولیت کے اہل ہوں بلکہ اس کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے تاکہ وہ بہتر زندگی کے لیے اپنی ترجیحات کا ازخودتعین کرسکیں۔یہ سب ممکن بنانے کے لیے، آواز اور جواب دہی پروگرام خواتین اور دیگر نظرانداز شدہ طبقات کے خلاف سماج میں موجودعدم برداشت کے رویوں کے خاتمے کے لیے خدمات سرانجام دے گا تاکہ یہ طبقات آزادانہ طور پر اور احساس تحفظ کے ساتھ ، نظم و نسق کے سماجی ڈھانچے اور سیاسی دھارے میں شامل ہو سکیں۔یہ پروگرام سماجی تنوع اور نیرنگی کے لیے تحمل اور برداشت کے رویوں کو فروغ دے کرعوام کو اس قابل بنانا چاہتا ہے کہ وہ مل جُل کراپنے تنازعات کا تصفیہ، پُر امن طور پر کرسکیں۔ نیز ان میں یہ استعداد بھی پیدا ہو کہ وہ اجتماعی عمل کے ذریعے مقامی مسائل حل کریں اور خدمات کا معیار بہتر بناسکیں۔ آواز پروگرام، معاشرے میں تبدیلی کے درج ذیل عوامل کو مہمیز دینا چاہتا ہے؛ • وسیع تر صنفی شمولیت کے ذریعے سیاسی عمل میں سماجی فریقوں کی تعداد میں اضافہ • عوام کے مابین بہتر ربط اور ہم آہنگی کے باعث حقیقی مسائل پر مبنی سیاست • سیاست میں جواب دہی کا فروغ • ایسی سیاست کا فروغ جس کے موضوعات تحقیق اور شواہد پر مبنی ہوں

 

AAWAZ is a DFID-funded, five-year Voice and Accountability programme to strengthen civil Society

Send a Message

verification code

Contact us

AAWAZ
56 G, 3rd Floor, Beverly Centre, Blue Area, Islamabad, Pakistan
P: +92 51 831 1891 - 4,
F: +92 51 874 0177
E: info@aawaz.org.pk
W: www.aawaz.org.pk

© 2014, Allright reserved by AAWAZ.
My web solution